السلام و علیکم
آج کل کا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ہر روز نت نئی ایجادات ہمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔
گوگل نے کروم بک پکسل نامی نیا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے یہ لیپ ٹاپ بہت ہی کمال ڈیزائن اور جدید فیچرز کا حامل ہے ۔
یہ نیا لیپ ٹاپ ہائی ریزولوشن ٹچ اسکرین،انٹل کور آئی فائیو پروسیسر ،ایٹ جی بی ریم کے ساتھ ہے، اس لیپ ٹاپ میں یو ایس بی سی کی شکل میں نیا چارجنگ اسٹینڈرڈ بھی موجود ہے جو کہ بہت ہی کمال کا ہے ۔ یہ گوگل کے کروم آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔
جس کے زریعے ڈیٹا اور اسکرین تصاویر کو یکساں پورٹ کے زریعے ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے، اس لیپ ٹاپ کی سکرین کی ریزولوشن ایپل کے ریٹنا ڈسپلے کے برابر بتائی جاتی ہے، یہ ہائی ریزولوشن یا ریٹنا ڈسپلے ایک ایسا نظام ہے، جو سکرین پر تصویر کو بہت زیادہ قدرتی اور صاف دکھاتا ہے۔
گوگل کا دعوی ہے اس نئے لیپ ٹاپ کی بیٹری بارہ گھںٹے تک چل سکتی ہے۔
گوگل کے مطابق صارفین ٹچ ٹیکنالوجی کو پسند کرتے ہیں اس لئے صارفین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے لیپ ٹاپ کو اس ٹیکنالوجی میں ڈھال دیا ہے ۔
یہ پہلی بار ہے کہ گوگل نے اپنا لیپ ٹاپ خود ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے جس کا بنیادی مقصد ایپل کو سخت ٹکر دینا ہے۔
اپنے دوستوں سے بھی شیئر کریں ۔۔۔ شکریہ
Tags:
Information Technology

