Finish Unwanted Startup Programs Tutorial in Urdu


اضافی سٹارٹ اپ پرگرامز کا خاتمہ

دوستو یہ ٹپ جو ہم آپ سے شئیر کرنے جا رہے ہیں بہت ہی کام کی ہے اس کے بعد آپ کے سسٹم کی سپیڈ میں اضافہ ہو گا
اکثرآپ کا واسطہ ایسے پروگرامز سے پڑتا رہتا ہو گا جو کمپیوٹر کےآن ہوتے ہی خود بخود کھل جاتے ہیں ۔ میرااشارہ یاہو مسنجر ، ڈاونلوڈ منیجر، مائیکروسافٹ آفس ، کویک پلیر، اینٹی وائرس ،ایڈ ویر اور سپائی ویر سافٹ ویر کی طرف ہے ۔ جو کہ خود بخود کھل جاتے ہیں ۔ آپ کی اجازت کے بغیر اور سسٹم کی سٹارٹ اپ سپیڈ کم کر دیتے ہیں ۔ ونڈو دیر سے کھلتی اور آپ کو بہت سارا انتظار کر پڑتا ہے ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اس سارے جھنجھٹ سے کیسے چُھٹکارا پا سکتے ہیں ۔


مندرجہ ذیل سٹیپ کو فالو کریں ۔


start .....run(write msconfig)....startup....(unchecking process)


آپ جلدی سے “رن کمانڈ“ کھولیں ۔ “رن کمانڈ “ کھولنے کیلئے سٹارٹ پر کلک کریں ۔ اور اس میں


msconfig


لکھیں
۔ پھر سٹارٹ اپ پر جائیں اور جو پروگرام آپ چاہتے ہیں کہ سٹارپ اپ کے دوران نہ کھلیں انھیں “ان چیک“  کردیں ۔ لیں جہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ ہمارا آپ کو ایک مشورہ ہے کہ اینٹی وائرس اور سپائی ویر اور دوسرے اہم پروگرام کو ان چیک نہ کریں۔




ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی