How to Download Android Apps on PC from Google Play Tutorial in Urdu & Hindi




السلام و علیکم


آپ میں سے اکثر دوست یہ چاہتے ہیں کہ کاش آپ اپنے “پی سی“ پر ہی گوگل پلے ایپس ڈائریکٹ پی سی پر ہی ڈاؤنلوڈ کر سکتے اس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے “پی سی“ پر براڈبینڈ انٹر نیٹ میسر ہو لیکن آپ کے انڈرائیڈ سمارٹ فون پر نہیں ۔ وغیرہ

اس صورت میں آپ چاہیں گے کہ پہلے آپ کوئی بھی ایپ جو آپ اپنے موبائل میں انسٹال کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے آپ کے “پی سی“ میں تیز انٹرنیٹ کی بدولت ڈاؤنلوڈ ہو جائے اور پھر اس کو اپنے سمارٹ فون میں موو کر لیا جائے ۔


یہ آرٹیکل اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے ۔


گوگل پلے سے ایپس/ گیمز کو “پی سی“ پر ڈاؤنلوڈ کرنا ۔

سب سے پہلے اپنے پی سی پر گوگل پلے ویب سائیٹ اوپن کیجئے

یہاں آپ نے نیچے دکھائے گئے طریقہ کے مطابق اپنی مطلوبہ گیم /ایپ تلاش کرنی ہے

آپکی کی گئی تلاش آپ کے سامنے ہونگی ۔اپنی مطلوبہ ایپ/گیم کو سلیکٹ کریں

اب آپ نے اس گیم/ایپ کا لنک کاپی کرنا ہے

اب آپکا گوگل پلے کا کام ختم ۔اب آپ نے نیچے دیے گئے لنک پر جانا ہے ۔ یہاں آپکو کچھ ایسی سکرین شو ہوگی

Click Here To Go


یہاں آپ نے وہ لنک دکھائی گئی جگہ پر پیسٹ کر دینا ہے ۔ اور جنریٹ پر کلک کر دینا ہے​


لنک جنریٹ ہونا شروع ہوجائے گا ۔ انتظار کیجئے

کُچھ ہی دیر بعد لنک جنریٹ ہو کر آپکے سامنے ہوگا ۔ آپ نے بتائے گئے طریقہ کے مطابق مطلوبہ لنک پر کلک کر دینا ہے


فوراً ہی ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن آجائے گا ۔ آپ نے سٹارٹ کر دینا ہے

لیجئے ہائی سپیڈ ڈاونلوڈنگ “پی سی“ پر انجوائے کیجئے





ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی