اقوام متحدہ : دنیا کی نصف آبادی کو اب بھی انٹرنیٹ تک رسائی ممکن نہیں ۔ یہ بات اقوام متحدہ کے براڈبینڈ کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کی رفتار بھی سست پڑ رہی ہے۔
2012ء تک انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے افراد کی تعداد میں سالانہ 10 فیصد یا اس سے زیادہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا تھا جبکہ 2014ء میں یہ شرح کم ہو کر 8.6 فیصد رہ گئی اور رواں سال اس کے مزید کم ہو کر 8.1 فیصد کی سطح پر آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے ترقی یافتہ ممالک میں تقریباً ہر شخص کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے لیکن دنیا کے 48 غریب ترین ممالک میں اب بھی 90 فیصد لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سست روی کے باوجود 2020 تک دنیا بھر میں 4 ارب افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

Tags:
Information Technology