اب واٹس ایپ چیٹ نوٹیفکیشنز آپ کے کمپیوٹر پر ۔۔ طریقہ جانیئے


معروف چیٹنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل اپنا کمپیوٹر ورژن بھی متعارف کروا دیا تھا جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ صارفین موبائل فون کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر پر بھی واٹس ایپ استعمال کرنا چاہیں تو باآسانی استعمال سکیں لیکن پی سی ورژن میں صارفین کو جو ایک مسئلہ درپیش تھا وہ یہ تھا کہ وہ نوٹیفکیشن موصول نہیں کر پاتے تھے بالخصوص اس وقت جب انہوں نے براﺅزر میں واٹس ایپ نہیں کھول رکھا ہوتا تھا۔

جب آپ واٹس ایپ کی کمپیوٹر ایپلی کیشن کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرتے ہیں تب ایپلی کیشنز آپ سے نوٹیفکیشن دکھانے یا نہ دکھانے کی اجازت طلب کرتی ہے۔ اگر آپ اسے اجازت دیتے ہیں تو وہ آپ کو نوٹیفکیشن دکھاتی ہے لیکن یہ نوٹیفکیشن صرف تبھی آتے ہیں جب آپ نے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کھول رکھی ہو۔

ہم آپ کو ایسی ٹول کٹ کے بارے میں بتاتے ہیں جس سے آپ ہر وقت واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن حاصل کر سکتے ہیں خواہ آپ کا براﺅزر اور واٹس ایپ کی ایپلی کیشن بند ہی کیوں نہ ہوں۔ جی ہاں اس اضافی ایپ کا نام
WaToolkit
ہے۔ یہ ٹول کٹ ہر وقت واٹس ایپ کے نوٹیفکیشن آپ کے سسٹم پر دکھانے کہ ساتھ ساتھ آپ کو یہ میسج بھی دکھائے گی کہ ”اگر آپ نیا میسیج پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔“



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی