واٹس ایپ صارفین ہوشیار





انٹرنیٹ کالنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے ہیکرز ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں۔آپ جاننا چاہتے ہوں‌گے کہ  ہیکرز کس طرح صارفین کو نشانہ بناتے ہیں؟ وہ اس طرح کے ہیکر “واٹس ایپ“ کمپنی کے نام سے ایک جعلی ای میل بھیجتے ہیں اور جیسے ہی آپ اس ای میل کو کھولتے ہیں آپ ان ہیکرز کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بعض اوقات ہیکرز واٹس ایپ کے صارفین کو “ان کمنگ وائس میسج“ کے عنوان سے میسج بھیجتے ہیں ۔اور آپ کے ایک بار ای میل کھول لینے پر آپ کی ڈیوائس “ مال ویئر“ سے متاثر ہو جاتی ہے۔ اس طرح ہیکرز کے لیے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کا راستہ آسانی کے ساتھ کھُل جاتا ہے۔

ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ کے رنگ کا لوگو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ یہ پیغام اصل لگے لیکن یہ ہیکرز کی طرف سے آپ کی ڈیوائس میں تقصان دہ سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ اگر آپ کو بھی “ان کمنگ وائس میسج“ کے عنوان یا ای میل کو کھولنے والے پیگام موصول ہوں تو اسے ہرگز مت کھولیں۔ آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے کبھی بھی صارفین سے براہ راست یا ای میل کے ذریعے رابطہ نہیں کیا جاتا۔

واٹس ایپ کے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے زیادہ ہے اور یہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے اور اسی لیے یہ سائبر کرمنلز کے لیے ایک بڑا ہدف بن چُکی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی