Net Work Cable (Part 2) Turorial in Urdu and Hindi

السلام و علیکم


پہلے ٹٹوریل میں ہم نے انٹرنیٹ کیبل کی کارکردگی کے اعتبار سے تقسیم پر مختصر سی بات کی تھی لیکن دوسرے ٹٹوریل میں ہم تھوڑی سی تفصیل میں بات کرتے ہیں ۔


جیسا کہ آپ نے پہلے ٹٹوریل  میں ایک تصویر میں کیٹ تھری ، کیٹ فائیو اور کیٹ سیکتھ لکھا ہوا پڑھا بہت سارے دوست جاننا چاہتے ہوں گے کہ اس کا کیا مطلب ہے تو ہم یہاں پر بتاتے چلیں کہ ان سے مراد “کیٹگری تھری ،کیٹگری فائیو اور کیٹگری سیکتھ“  اور پھر ان میں اور بھی کیٹگریز ہیں جس کی کوئی خاص ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا یہاں ذکر نہیں کیا جارہا ہے

 
آسان لفظوں میں کیٹگریز کی یہ تقسیم در اصل سپیڈ کے اعتبار سے ہیں

 
کیٹ تھری 
کیٹ تھری کیبل عام انٹرنیٹ کےلئے استعمال ہوتی ہے اس میں ڈیٹا کی سپیڈ (دس) ایم بی ایس ایس ہے

 
کیٹ فائیو
کیٹ فائیو کیبل عام اورتیز رفتار دونوں انٹرنیٹ کےلئے استعمال ہوتی ہے اس میں ڈیٹا کی سپیڈ (سو )ایم بی پی ایس ہے

 
کیٹ فائیو ای
اس میں ڈیٹا کی سپیڈ( ایک ہزار) ایم بی پی ایس ہے

 
کیٹ سیکتھ اور کیٹ سیکتھ اے
اس میں ڈیٹا کی سپیڈ (دس )جی بی پی ایس ہے

اگلے تھریڈ میں کراس اور سٹیٹ کیبل لگانے کا طریقہ بتائیں گے تو اس وقت کیلئے مجھے اجازت دیجئے والسلام اللہ حافظ​




ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی