السلام و علیکم
گرمیوں کے موسم میں چہرے کی شادابی ختم ہو جاتی ہے اور چہرہ کافی بدنما سا دکھائی دیتا ہے اسے نکھارنے اور تروتازہ رکھنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں ، گرمی کے موسم میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہ سکے اس کی وجہ سے جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس کے مسام کھل جاتے ہیں اور ان میں میل کچیل جمع ہو کر بدنما دانے بننے کا سبب بنتے ہیں۔
اس سے بچنے کے لیے دن میں تین سے چار مرتبہ چہرہ دھوئیں گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں
اگر حجاب یا سکاف پہنیں تو ہلکے رنگ کا یا سفید رنگ استعمال کریں کیونکہ سیاہ رنگ گرمی جذب کرتا ہے
گرمیوں میں گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسز اور سن بلاک لگانا مت بُھولیں ۔ ایک بار لگایا ہوا سن بلاک پُورے دن کے لیے کافی نہیں ہوتا بلکہ بار بار فریش کرنا پڑتا ہے ۔
آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی جلد کیسی ہے ۔ چکنی ، نارمل ، خُشک یا مِلی جُلی ہر جلد کے مسائل ایک جیسے نہیں ہوتے جو بھی پروڈکٹ خریدیں جلد کی مناسبت سے خریدیں ۔
اور خریدتے وقت اس پر پروڈکٹ بننے کی تاریخ اور معیاد کہ ختم ہونے کی تاریخ ضرور دیکھیں
عام طور پر میک اپ کی اشیاء ایک سال تک استعمال کہ قابل ہوتی ہیں۔
اپنے دوستوں سے بھی شیئر کریں ۔۔۔۔ جزاک اللہ
Tags:
Summer Skin Care Tips.
