آج میں آپ سے شیئر کروں گا کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر کیبل کیسے دیکھ سکتے ہیں کچھ دوست جانتے ہیں لیکن بہت ساروں کو یہ معلوم نہیں کہ کمپیوٹر پر ٹی وی چینل کیسے دیکھے جا سکتے ہیں اور اس کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ہم یہاں پر دو طریقوں کو ڈسکس کریں گے ۔ جن کی مدد سے آپ کمپیوٹر پر کیبل دیکھ سکتے ہیں
آئیے دیکھتے ہیں کہ پہلا طریقہ کیا ہے ۔
پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر میں
TV Tuner Card
لگوا لیں ۔ اور اس ڈیوائس کے ساتھ کیبل کی تار لگا دیں بلکل اسی طرح جیسے آپ ٹی وی کے پیچھے کیبل کی تار لگاتے ہیں اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور ساتھ میں باآسانی کیبل بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ مختلف پروگراموں کے سکرین شارٹس بھی لے سکتے ہیں اور پروگراموں کو ریکارڈ بھی کر سکتے ہیں ۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک
TV Device
خرید لیں جس کہ ذریعے آپ کیبل دیکھ سکتے ہیں مگر ایسا صِرف تب ہی ممکن ہے جب آپ کا (سی پی یو) آف ہو اور مانیٹر اور ٹی وی ڈیوائس آن ہو ۔
اگر ہماری معلومات آپ کو اچھی لگے تو اپنے دوستوں سے ضرور شیئر کریں ۔ شکریہ
Tags:
Tips and Tricks
