Learn how to use usb device as a ram in urdu and hindi tutorial


تمام دوستوں کو السلام و علیکم ۔۔۔۔۔۔ !

اگر آپ کے سسٹم میں ریم کم ہے اور آپ کو سسٹم کے سلو ہونے کی شکایت رہتی ہے تو آج کا میرا آرٹیکل آپ کے لیے ہی ہے جی ہاں ۔۔۔ آج کل یو ایس بی تو سب کے پاس ہی ہوتی ہے تو کیوں نا اس کو ریم کے طور پر استعمال کیا جائے ؟ دوستو ! آج میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ آپ یو ایس بی کو ریم کے طور پر کیسے استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس 2 جی-بی  (اگر اس سے زیادہ ہے تو اور بھی اچھا ہے ) کی یو ایس بی ہے تو آپ اس کو ریم کے طور پر استعمال کر کے اپنے سسٹم کی اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں ۔ اپنی یو ایس بی سسٹم کے ساتھ لگائیں ۔ مائی کمپیوٹر کی ونڈو کو کھول کر یو ایس بی ڈرائیو پر رائٹ کلک کر کے اس کی پراپرٹیز میں آ جائیں ۔

ReadyBoost

ریڈی بوسٹ کے ٹیب میں آ کر اسے ایکٹیو کر لیں لیجئے آپ کی یو ایس بی اب ایک عدد ریم کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ ونڈو 7 کے اس بہترین فیچر سے آپ جب چاہیں اپنے سسٹم کی اسپیڈ کو بڑھا سکتے ہیں ۔

 

Do not Copy
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی