فِٹ رہنے کے لیے سائیکلنگ کریں ۔






سائیکلنگ کریں اور خود کو فِٹ رکھیں ۔ یہ خود کو فِٹ رکھنے کے لیے بہترین ورزش ہے ۔ ماضی میں لوگ اتنے سہل نہیں ہوا کرتے تھے اور جسمانی مشقت کے عادی تھے لیکن آج کل کی نسل اتنی سہل ہو گئی ہے کہ کوئی بھی کام کرنا تو جیسے عذاب نظر آتا ہے ۔

ماضی میں لوگ میلوں پیدل سفر کر لیتے تھے گاڑیوں کی جگہ سائیکلوں پر سفر کرتے نظر آتے تھے جو کہ ان کی صحت کی ضمانت تھی ۔ اگر آج بھی آپ خود کو فِٹ رکھنا چاہتے ہیں تو سائیکلنگ کیا کریں سائیکل کی مدد سے بہت اچھی ایکسرسائز ہو جاتی ہے سائیکل چلانے کی مدد سے پورے جسم میں خون کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

سائیکلنگ کو کارڈیو ایکسرسائز کہا جاتا ہے اس کی بدولت آپ خود کو بہت زیادہ فِٹ رکھ سکتے ہیں ۔ روزانہ سائیکلنگ کرنے سے جسم میں موجود چربی گُھل جاتی ہے اور بلڈ پریشر، ذیابیطس  سمیت بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ماہرین کے مطابق روزانہ تیس منٹ تک سائیکل چلانے سے ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

موجودہ دور میں جس طرح بیماریاں بڑھ رہی ہیں اسی طرح لوگوں میں شعور آتا جا رہا ہے اور وہ ایکسر سائز کو ترجیح دینے لگے ہیں 76 فیصد برطانوی شہری مستقل بنیادوں پر مرزش کرتے ہیں اور صرف 8 فیصد اس لیے ورزش کرتے ہیں کہ یہ ایک دلچسپ عمل ہوتا ہے ورزش کرنے کی بڑی وجہ وزن کم کرنا یا پھر متوازن وزن برقرار رکھنا ہے۔

 37 فیصد افراد موٹاپا کم کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ورزش کرتے ہیں ۔ ان میں غیر شادی شُدہ افراد کی تعداد دُگنی ہے جو کہ پُر کشش نظر آنے کے لیے ورزش کرتے ہیں ۔ 30 منٹ روزانہ کی ورزشوں میں واکنگ 48 فیصد ، باغبانی 23 فیصد ، جم میں جسمانی ورزش 12 فیصد ، سائیکلنگ 10 فیصد ، اور سوئمنگ 9 فیصد شامل ہیں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی